نیب لاہور کی کارروائی‘پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) نیب لاہور نے کارروائی کر کے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ملوث ملزم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم پر عوام کو دھوکہ دہی اور مرکزی ملزم سے ملی بھگت کے ذریعے مجموعی طور پر 18 ارب کی کرپشن میں مدد گار ہونیکا الزام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک عرب سوسائٹی کاایل ڈی اے سے تاحال این او سی جاری نہیں ہوا تاہم ملزم کی جانب سے 8500 فائلیں غیرقانونی طور پر فروخت کر دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ ملزم غلام مرتضیٰ مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب حکام کیجانب سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں