لاہور پریس کلب میں تین روزہ ’’کتاب میلہ‘‘ کی اختتامی تقریب

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب میںامسال دوسرے تین روزہ " کتاب میلہ" کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ کتاب میلہ05دسمبر سے 07دسمبر تک جاری رہا۔ کتاب میلہ کے تینوں دن صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں سینئر نائب صدرمجتبیٰ باجوہ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا،سینئر صحافی راجہ ریاض،سعید اختر،طارق کامران، سید آصف الیاس،فاروق شہزاد،فاروق بھٹی سمیتدیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرسیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے تمام پبلشرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ کا انعقاد کلب کی روایت بن گیاہے جوپبلشرز کے تعاون سے ہی کامیاب ہوا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے فروغ میں مزید کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی جبکہ ہمیں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔انھوںنے مزید کہاکہ ہم نے گزشتہ سال تین کتاب میلے منعقد کروائے اوراس سے پریس کلب علمی وادبی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے ۔کتاب میلہ میںبک ہوم پبلشرز،نیشنل بک فائونڈیشن،اخوت فائونڈیشن،نگارشات فائونڈیشن،جنگ پبلشرز،اردوسائنس بورڈنے کتابوں کے سٹال لگائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں