صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ڈویژن بھر میں2اکتوبر سے جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 38 ارب روپے مالیت کی 53 ہزار8 سو 23 کنال اور 17مرلہ اراضی واگزار، انسداد سموگ کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 425 جبکہ 123صنعتی یونٹس پرایف آئی آرز کا اندراج، بجلی چوری پر1674 مقدمات درج ہوئے

اتوار 9 دسمبر 2018 13:00

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ڈویژن بھر میں2اکتوبر سے جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 38 ارب روپے مالیت کی 53 ہزار8 سو 23 کنال اور 17مرلہ اراضی واگزار کرائی،اس دوران میں صرف لاہور میں 22ارب روپے کی زمین واگزار ہوئی،کمشنر لاہور ڈویژن آفس سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن کے دیگر اضلاع میں اب تک قصور میں5 ارب 4 سو ملین، ننکانہ میں 5 ارب اور شیخوپورہ سے 5ارب 88 ملین روپے کی اراضی واگزار ہوئی ہے جبکہ تجاوزات آپریشن میں271 ایف آئی آرز اور 9لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، مقدمات سب سے زیادہ 195 لاہور میں جبکہ جرمانے 5 لاکھ روپے سب سے زیادہ شیخوپورہ میں کئے گئے، علاوہ ازیں انسداد سموگ کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 425جبکہ 123صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئیں اورانسداد سموگ کی خلاف ورزی پر 14لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا، انسداد سموگ میں 560 صنعتی یونٹس اور بھٹوں کو مجموعی طور سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انسداد بجلی چوری میں 1674 مقدمات کا اندراج کیا گیا، بل ڈیٹیکشن میں ڈھائی کروڑ روپے وصول اور 20 کروڑ روپے چارج کئے گئے ہیں، انسداد بجلی چوری میں 4340 مقامات سے چوری پکڑی گئی، پوری لاہور ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے 3212 ریفرنس بھی دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں