پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر کے سویٹس پروڈکشن یونٹوں پر چھاپے، 59 سوئٹس پروڈکشن یونٹوں کا معائنہ

تین یونیٹ سیل ، 12 یونٹوں کو بھاری جرمانہ

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر کے سویٹس پروڈکشن یونٹوں پر چھاپے کے دوران 59 سوئٹس پروڈکشن یونٹوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے تین یونیٹ سیل جبکہ 12 یونٹوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ دوران چھاپہ بیشتر یونٹوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑے اور ناقص اشیاء کا استعمال پایا گیا۔ انہوں نے کاہ کہ کھانے پینے کی اشیاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں