وزیر اوقاف کاالحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے 17ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پیر 10 دسمبر 2018 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے آج آستانہ عالیہ چراغیہ قطب الرشاد پیر کالونی والٹن شریف میں سیدی مرشدی سراج العارفین قطب الا رشاد حضور قبلہ الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے 17ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز غسل مبارک و چادر پوشی سے کیا ۔ اس موقع پر سرکاری افسران،علماء و صو فیاء کرام ،قراء حضرات اور نعت خوان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔ قبل ازیں جناب وزیر اوقاف نے دربار شریف پر چادر پوشی کی اور ملکی ترقی واستحکام کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں