لاہور پریس کلب کے فوٹوگرافر روم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) لاہور پریس کلب میںفوٹوگرافر روم کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوٹو گرافرز کی کثیرتعداد موجود تھی۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم فوٹوگرافرز کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لئے مزید عملی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ انھوں نے فوٹوگرافر روم کے لئے دوجدید کمپیوٹر بھی تحفہ میں دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں