خو اجہ سعد کی گر فتاری ان کے اعما ل کا نتیجہ ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

خواجہ برادران بتا ئیں چند سا لو ں میں لاہور کی امیر تر ین فیملی کیسے بن گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ خو اجہ سعد ر فیق کی گر فتاری ان کے اعما ل کا نتیجہ ہے جن لو گو ں نے گا جر یں کھا ئیں ہیںان کے پیٹ میں در د تو ہو گا ہی،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیا ست ختم ہو چکی ہے ان دو نو ں جماعتو ں کے لیڈرو ں کا مستقبل جیل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ خو اجہ سعد ر فیق کو بہر حا ل قوم کی لو ٹی دو لت کا حسا ب دینا پڑے گا غر بت کی ز ند گی گزارنے والے خواجہ برادران بتا ئیں کہ وہ چند سا لو ں میں لاہور کی امیر تر ین فیملی کیسے بن گئی ن لیگی قیاد ت کی طر ح ان کے ورکرز بھی جھو ٹ بو لتے ہیں جھو ٹ پکڑے جانے پر اب ان کی چیخیں نکل رہی ہیںانہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت نے ابھی تک کسی سیا ستدان پر کو ئی مقد مہ نہیں بنا یا اور نہ ہی کو ئی انتقامی سیا ست کی جا رہی ہے آ صف علی زر داری پر سیف الرحمن کے ذر یعے نواز شر یف نے مقد مات بنائے اور آ صف زر داری کے دور حکومت میں شر یف فیملی پر مقد ما ت بنے دو نو ں پار ٹیوں کے لیڈرابھی بھی انہی مقد ما ت کا سامنا کررہے ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف احتسا ب کے نام پر بر سر اقتدار آ ئی تھی بلا تفر یق سب کا احتسا ب پور ی قوم کی آ واز ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں