مانچسٹر جانیوالی خاتون سے پچاس لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد

بدھ 12 دسمبر 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے مانچسٹر جانے والی خاتون مسافر سے پچاس لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، خاتون نے کرنسی اپنے بیگ اور کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کی جانب سے مانچسٹر جانے والی ایک خاتون مسافر اور اس کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے پاکستانی ،امریکی ڈالر اور برطانوی پائونڈبرآمد کر لئے گئے ۔

خاتون مسافر نے کرنسی اپنے بیگ اور کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔ خاتون کو حراست میں لے کر کرنسی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا جس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون سے 20 لاکھ 65 ہزار پاکستانی ،ساڑھی12 ہزار برطانوی پائونڈ اور 8ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں