علم کے نورسے انسانوں کی ارواح سیراب ہوتی ہیں : قمر اقبال صوفی

تقدیربرحق ہے مگرتدبیرکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔کیمپ جیل میں بچوں کو لیکچر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان کے معروف روحانی ومذہبی سکالراورماہرنفسیات قمراقبال صوفی نے کہا ہے کہ علم کے نور سے ہم انسانوں کی ا رواح سیراب ہوتی ہیں۔انسان کا ضمیر اورشعوراس کابہترین مشیر ہے جبکہ تدبرکی صلاحیت سے ہم خودکو تکبرسے بچاسکتے ہیں،تقدیربرحق ہے مگرتدبیرکی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا،اگرتقدیرآپ کوجیل میں لے آئی ہے توآپ علم کی تاثیراور تدبیر کی طاقت سے خودکو مہذب شہری کی حیثیت سے آزادانہ زندگی گزارنے اورمعاشرے کوڈیلیورکرنے کیلئے تیارکریں۔

انسان کاوجودقیدکیاجاسکتا ہے مگراس کے تخیل کو پروازسے نہیں روکا جاسکتا۔سوچ بچاراورغورکرنا،خواب دیکھنا اورانہیںشرمندہ تعبیرکرنا خوبصورت احساس ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز کیمپ جیل لاہور میں موجود حوالاتی بچوں کی روحانی ، ذہنی اور نفسیاتی تربیت پرمبنی لیکچردیااوربچوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نثارقریشی بھی تقریب میں شریک تھے۔

قمراقبال صوفی نے اپنے لیکچر میں اسلامیت ،روحانیت ،انسانیت اورپاکستانیت کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو اسلامی تعلیمات اورسیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاسیرحاصل مطالعہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کامفیدشہری بن کراپنے ماں باپ اورمادروطن کانام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں