پی ٹی آئی کے مرکزی آرگنائزر مشائخ عظام پیر سیدحبیب عرفانی کی والدہ کی نمازجنازہ ماڈل ٹائون میں ادا کردی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر مشائخ عظام پیر سیدحبیب عرفانی کی والدہ کی نمازجنازہ ماڈل ٹائون میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں اعجازاحمدچوہدری، صوبائی وزیرہائوسنگ میاںمحمودالرشیدسمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری ، وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار نے پی ٹی آئی مشائخ عظام کے مرکزی آرگنائزر پیر سندر شریف سیدمحمد حبیب عرفانی کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پارٹی رہنمائوں نے اداکار علی اعجاز کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آمین!

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں