لاہور ، فائرنگ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تفتیشی افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب

منگل 18 دسمبر 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے ادھار کی رقم واپس مانگنے کے تنازعہ پر معروف سری پائے والے کی دکان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تفتیشی افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ کی عدالت میں المشہور پھجا سری پائے پر فائرنگ کرنے والے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم وقاص نے پھجا سری پائے والوں کا 3000 روپے ادھار دینا تھا، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آ کر دکان پر فائرنگ کر دی جس سے دکان کے دو ملازمین زخمی ہوئے۔ تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کیں تاہم بعد میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں