منشیات فروش نئی نسل کو تباہ کرکے ملک وملت کی بنیادیں کھوکھلی کررہے ہیں، ایم ڈی پیف

منشیات سے بچائو و خاتمے کیلئے حکومت پنجاب سرگرم عمل ہے،ڈاکٹر فرح مسعود

منگل 18 دسمبر 2018 21:04

لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پارٹنرسکولزکومنشیات فروشی کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی اخلاقی و قانونی جرم ہے جونئی نسلوں کیلئے تباہی کا سبب بن رہا ہے، ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ دورحاضرکاسب سے بڑا المیہ منشیات ہے جس نے نوجوانوں کی زندگی کو مفلوج بنا دیا ہے، منشیات فروش ملک وقوم کے وہ دشمن ہیں جو نئی نسل کوتباہ کرکے ملک وملت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہے ہیں، منشیات سے بچائو اوراس کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب سرگرم عمل ہے ، لہذا تمام سکول مالکان انسداد منشیات مہم کا ہنگامی بنیادوں پر آغازکریں، مزیدبراں اپنے تعلیمی اداروںمیں اس بابت آگاہی لیکچرکااہتمام کریں، سکولوں کی چاردیواری اور اردگرد ایسی سرگرمیوں پر خاص کر نظررکھیں،کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں ادارہ برائے نفاذ قانون کو بروقت مطلع کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں