شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 32عارضی تجاوزات ہٹا دیں نیز 28سٹریمرز اور 12تھڑے مسمار کر دئیے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 22:41

لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے گز شتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے ونڈالہ روڈ شاہدرہ سے 14 جبکہ داتا گنج بخش زون اسکواڈنے موج دریااور فرید کورٹ ہائوس سے 32عارضی تجاوزات ہٹا دیں نیز 28سٹریمرز اور 12تھڑے مسمار کر دئیے گئے، خلاف ورزی پر ایک ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی،سمن آباد زون اسکواڈ نے پائلٹ سکول کریم بلاک سے 17عارضی تجاوزات ہٹا دیں،گلبرگ ونشتر زون اسکواڈ نے قینچی سٹاپ تا بیدیاں والا پل سے تجاوزات کا سامان 5ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 50تھڑے مسمار کر دئیے ،اقبال زون اسکواڈ نے ٹائون شپ سی4مویشی قبضہ میں لئے جبکہ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے بھٹہ چوک تاجپورہ سے 30ریمپس اور 92تھڑے مسمار کردیے ، شالامار زون اسکواڈ نے شادباغ کے علاقہ میں 2منی پٹرول پمپس قبضہ میں لے لئے جبکہ ایک دکان سر بمہر کر دی، اسی طرح واہگہ زون اسکواڈ نے بند روڈ داروغہ والا چوک اور مین جی ٹی روڈ سے 16عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں