6غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی‘چار دیواریاں، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار

بدھ 19 دسمبر 2018 18:15

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی کر کے تھیم پارک ہائوسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار کر دیا ، یہ سکیم لاہور ڈویژن کے ماسٹرپلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرین ایریا میں بنائی جارہی تھی، اس کے علاوہ ایل ڈی اے کے عملے نے مزید پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں، آپریشن کے دوران القادر ٹائون، البرکت ٹائون، گولڈ ایشیاء آرچرڈ، بن عالم ہائوسنگ سکیم اور ایلی گینس ہوم کی چار د یواریاں، سیوریج سسٹم ، سڑکیں ، دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں