ْآئی جی پنجاب کا پاکپتن میں بزرگ تاجر کو تھانے بھیجنے کا معاملے کا نوٹس ،انکوائری کا حکم

پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی‘امجد جاوید سلیمی

جمعہ 11 جنوری 2019 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پاکپتن میں بزرگ تاجر کو تھانے بھیجنے کا معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال شارک کمال صدیقی کو انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آ ر پی او ساہیوال واقعہ کی شفاف انکوائری کر کے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں