پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ سمیت تمام محکموں سے اہم آسامیاں ختم کر دیں

جمعہ 11 جنوری 2019 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ سمیت تمام محکموں سے اہم آسامیاں ختم کر دیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں سے ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کی آسامیاں ختم کی گئی ہیں ، اس کے ساتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسرز کی آسامیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ اینڈ اکائونٹ آفیسرز کے علاوہ سٹور آفیسرز کی آسامیاں ختم ،رجسٹرار ڈیپارٹمنٹل ایگزامنیشن کی آسامیاں ختم ،آفیسر انچارج اور پراگس آفیسرز کی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپی تمام ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز، چیف سیکرٹڑی پنجاب اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔سیشن ججز ، صوبائی ڈائریکٹر لوکل آڈٹ، چیف آفیسر وی آئی پی فلائٹ سروس، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، اورسیکرٹری وی ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر کو بھی احکامات کی کاپی بھجوائی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں