دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 13 جنوری 2019 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 14500کیوسک اور اخرج 3000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد5400 کیوسک اور اخراج5400 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد6800کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد6600کیوسک اور اخراج6600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد15500 کیوسک اور اخراج 15500کیوسک،چشمہ آمد11000 کیوسک اوراخراج 10000کیوسک، تونسہ آمد10200 کیوسک اور اخراج10200 کیوسک، پنجند آمد1000 کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک،گدو آمد 9800کیوسک اور اخراج 4600 کیوسک، سکھر آمد3000 کیوسک اور اخراج 3000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1431.52 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.835 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1112.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.606 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں