الخدمت خواتین ونگ کا ونٹر پیکیج شروع،2000 مستحق خاندانوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

اتوار 13 جنوری 2019 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ نے ونٹر پیکیج کا آغاز کر دیا،اس مہم کے تحت 2000 مستحق خاندانو ں کو ونٹر پیکیج دیئے جائیں گی-صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کرامت کالونی میںسو گھرانوں میں ونٹر پیکیج کی تقسیم کے موقع مینجر آپریشنز الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ شہباز چوہان نے کہا کہ لاہور کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، بنی گالہ ، اٹک اور مری میں رہنے والے یتامی میں بھی تقسیم کریں گے - اس موقع پر نگران کمیونٹی سینٹر خالدہ اشرف اور مسرت اکرام بھی موجود تھیں- کرن عامر نے کہا کہ الخدمت کا خواتین ونگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر رہاہی- انہوں نے کہا کہ نادار افراد کی ہر طرح سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں