رائے ونڈ‘محکمہ صحت کی چشم پوشی غیر قانونی بلڈٹیسٹ لیبارٹریاں شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگیں

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ صحت کی چشم پوشی غیر قانونی بلڈٹیسٹ لیبارٹریاں شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگیں شہر کے مختلف مقامات او ر ہسپتالوں کے گردونواح میں قا ئم درجنوں غیر قانونی لیبارٹریوں اور بلڈ ٹرانفیوژن سنٹروں کی رجسٹر یشن ہو سکی نہ ہی پیتھا لو جسٹ ڈاکٹرز کی مستقل تعیناتی عمل میں لا ئی جا سکی تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود شہر میں قا ئم سینکڑوں کیخلاف کارروائی التواء کا شکا ر ہے بیشتر میڈیکل لیبارٹریوں غیر رجسٹر ڈہیں جو پیتھا لوجسٹ ڈاکٹر کو الیفائیڈ عملہ اور مشینری کے بغیر میڈیکل ٹیسٹ کرتی ہیں اور غیر تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس تیا ر کر کے شہریوں کو تھما دیتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بلڈٹیسٹ لیبارٹریاں محکمہ صحت کی غفلت کا منہ بو لتا ثبوت ہیں شہریوں میں موذی امراض جن میں کالا یرقان معدہ کے امراض شوگر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو کہ محکمہ صحت کے اعلی احکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں