موٹر سائیکل سواروں کی گارمنٹس فیکٹری کی بس پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) کاہنہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی گارمنٹس فیکٹری کی بس پر فائرنگ کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ منیر نامی ڈرائیور ورکرز کوگھروں میں چھوڑنے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکلوںنے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں