عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، کرنل( ر )ہاشم ڈوگر

جمعہ 18 جنوری 2019 18:09

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قصور کے علاقے میں عوام کے مسائل کی شنوائی کیلئے لگائی جانے والی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کچہری میں آنے والے ہر فردکی شکایت سنی اور مسئلے کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم ، آبادی پر کنٹرول سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ کرنل (ر )ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ کھلی کچہری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے عوامی نمائندوں کو اپنی شکایات سے آگاہ کریں تاکہ ان کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں