ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک گینگ کی گرفتاری پرپولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم

شہداء ارفع کریم کرکٹ ٹورنامنٹ، مختلف کمپنیوں کی12ٹیموں نے حصہ لیا،اینٹی رائٹ فورس کی الفا ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تقاریب میں کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:41

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔اس حوالے سے تقریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوئی ۔ ایس پی ہیڈ کورارٹرز سید کرار حسین ، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی منصور قمر، ایس پی سول لائنز صفدر رضا کاظمی اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے سول لائنز کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوئوںکے خطر ناک گینگ کو پولیس مقا بلے کے بعد کوگرفتار کرنے پر تھانہ سول لائنز، محافظ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے 25 افسران و اہلکاران کو نقد انعام اور تعریفی اسنادیں۔

(جاری ہے)

ان پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور غیرملکی نقدی برآمد کی تھی۔

ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد حاصل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں انسپکٹر محمد عادل کھچی، سب انسپکٹر محمد افضل،اے ایس آئی منیر احمد ، فیاض احمد، ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی، شعبان علی اور محمد اصغر، کانسٹیبل بلال احمد،مظفر حسین اور سلطان رفیق،کانسٹیبل محمد شبیر، ساجد حسین،مجاہد علی، یاسر اقبال، زبیر احمد ، جمشید اشرف ، کانسٹیبل احسن انور، محمد فہد،محمد عثمان، محمد عمر، محمد وقاص اور عامر، ڈرائیور کانسٹیبل محمد افضل،اللہ رکھا اورمحمد رمضان شامل ہیں۔

پولیس ٹریننگ سینٹر فاروق آباد میں زیر تربیت 14سو ریکروٹس کو انتہائی محنت اور جان فشانی سے 15روزہ اینٹی رائٹ خصوصی کورس مکمل کروانے پر ماسٹر ٹرینرز سب انسپکٹرز فاروق اعظم اور عاطف مجید،اے ایس آئی طیب احسان، علی رضا،عدیل عاشق اور فرحت اللہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا۔بعد ازاںڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کی زیر نگرانی میں منعقدہ شہداء ارفع کریم کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ارفع کریم ٹاور کے باہر فرائض سر انجام دینے والے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی بم دھماکے میں شہادت سے منسوب کیا گیا تھا۔اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے اے ایس پی محمد ارسلان شاہ زیب اور ڈی ایس پی محمد اسلم رانا سمیت پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد موجودتھی۔ٹورنامنٹ میں اینٹی رائٹ فورس کی مختلف کمپنیز کی کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

لیڈیز کمپنی اور ایڈمن برانچ کی ٹیموں نے بھی بیسٹ آف تھری کے میچز کھیلے۔ٹورنامنٹ کے دوران تمام ٹیموں نے 15 میچز کھیلے ۔اینٹی رائٹ فورس کی الفا ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی جبکہ چارلی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی آئی جی آپریشز محمد وقاص نذیر نے جیتنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافیاں ، شیلڈز اور مختلف انعامات تقسیم کیئے ۔

تقسیم انعامات کی تقریب کے آخر میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے مہمان خصوصی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی ایس پی کوارٹرز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ڈی آئی جی آپریشز نے کہا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا بھی خیال رکھا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں