سانحہ ساہیوال کے معاملے پر حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے‘حسن مرتضیٰ

بے گناہوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا،حکومت کو خون کا حساب دینا پڑے گا‘پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے معاملے پر حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، دن دہاڑے قومی شاہراہ ایک خاندان کو قتل کرنے کا مقدمہ نامعلوم کیوں عمران نازی کہتا تھا کہ ناحق قتل کا خون حکومت وقت کے ہاتھ پر ہوتا ہے جبکہ آج ایف آئی آر نامعلوم کیوں ہے، حکمران بے گناہوں کے قتل میں نامز کیوں نہیں ۔

حسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعلی معصوم بچوں کے زخم پر نمک پاشی کرتا پھر رہا ہے جس کے ماں باپ اور بہن قتل ہوئی اس زخمی بچے کو پھول پیش کرنا کون سی روایت ہے ۔ روبوٹ وزیراعلی کو روایات کا نہیں پتا تو باہر کیوں نکلتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مارنے والے کہتے ہیں کہ خاندان بے گناہ تھا وزیراعلی کچھ اور کہتا پھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کہتا ہے کہ اگر مقتول بے گناہ ثابت ہوئے تو معاوضہ دیں گے ۔

وزیراعظم افسوس بھی کرتا ہے اور سی ٹی ڈی کی تعریف بھی یہ کون لوگ قوم پر مسلط کر دئے گئے ہیں، جنہیں افسوس کرنا بھی نہیں آتا ۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کا خون حکومت کے سر ہے۔ایف آئی آر اور حکومت کا رویہ بتا رہا ہے کہ انصاف کے قتل کی تیاری ہو چکی ہے۔بے گناہوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔بدمست حکومت کو خون کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں