مزدوروں کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے کیلئے کھلی کچہریاں لگائیں جائیں گی ‘انصر مجید خان

محکمہ میں بدعنوانی سے پاک اورمزدوردوست کمپیوٹرائزڈنظام جلدمتعارف کروایاجائیگا، کارکنان کی سہولت کی خاطرپنجاب میں ورکرزویلفیئرفنڈقائم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے کیلئے کھلی کچہریاں لگائیں جائیں گی اور مزدوروں کوان کاحق اوراصل پہچان دلوائی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا ایل ڈی اے ہیڈآفس جوہرٹاون ورکرزکنونشن میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔ کنونشن میںراناسمیع، چوہدری کاشف، اسلم بھٹی، راجہ عابد اور شاہدباقر کے علاوہ ایل ڈی اے یونین کے کارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے شعبہ ہیلتھ میں شوکت خانم ہسپتال، تعلیم میں نمل یونیورسٹی اورکھیل کے میدان میں ورلڈکپ جتواکواپنی صلاحتیوں کالوہامنواچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے منشوراورقیادت کے عزم کے تحت مزدورطبقہ کواصل پہچان دلوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں وزراء پہلے سودن محکمہ جات کوسمجھنے میں لگا دیتے تھے جبکہ ہم نے سمجھ کراداروں کی بحالی کاکام بھی شروع کردیاہے۔ مجھے ہرمزدورکی رنگ، نسل یاجماعت کی تفریق سے نکل کرخدمت کرکے آسانیاں پیداکرنے کاٹاسک دیاگیاہے۔ پوری قوم نے شدیدمعاشی بحران سے نکلنے کی امیدپرتحریک انصاف کوووٹ دیکرکامیاب کروایاہے۔

ڈومیسٹک ورکرزلاء اورمینیمم ویج ایکٹ کے بل منظوری کیلئے جلدایوان میں پیش کئے جائینگے۔ کھلی کچہریوں میں ورکرزکے موقع پر مسائل سن کرحل کئے جائینگے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ میں بدعنوانی سے پاک اورمزدوردوست کمپیوٹرائزڈنظام جلدمتعارف کروایاجائیگا۔ کارکنان کی سہولت کی خاطرپنجاب میں ورکرزویلفیئرفنڈقائم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلدپنجاب کے تمام اضلاع میں خود جاکرکھلی کچریوں کے ذریعے کارکنان کے مسائل موقع پرحل کرنے کی کوشش کرونگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں