سانحہ ساہیوال پر حکومت اور جے آئی ٹی تمام سوالات کے جواب دیں گے، چوہدری سرور

اگر جے آئی ٹی رپورٹ میںکسی حکومتی شخصیت کا نام آیا تو کارروائی ہوگی، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 23:10

سانحہ ساہیوال پر حکومت اور جے آئی ٹی تمام سوالات کے جواب دیں گے، چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال پر حکومت اور جے آئی ٹی تمام سوالات کے جواب دیں گے اگر جے آئی ٹی رپورٹ میںکسی حکومتی شخصیت کا نام آیا تو کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحہ پر حکومت اور جے آئی ٹی تمام سوالات کے جوابات دیں گے میں خلیل کے خاندان والوں سے ملا ہوں وہ رنج کی کیفیت میں ہیں وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف ہو گا دنیا بھر میں ایسے واقعات میں ملوث افراد کوسزا ملتی ہے ہماری حکومت نے بھی سانحہ میں ملوث افراد کو معطل کیاہے سانحہ ماڈل ٹاؤن ورسانحہ ساہیول دو مختلف مقدمات ہیں آج تک کسی حکومت نے جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات پرایسے فیصلے نہیں کیے جیسے ہم نے کیے اگر کسی حکومتی شخصیت کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں آیا تو کارروائی کی جائے گی ہم نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاہے اور ہم اس کیس کو مثالی بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں