لاہور میں منگل کی رات شدید بارش اور ژالہ باری

بدھ 23 جنوری 2019 01:00

لاہور میں منگل کی رات شدید بارش اور ژالہ باری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منگل کی رات شدید با رش اورزالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو روز سے موسم ابر آلود جبکہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم منگل کی رات شدید زالہ باری ہوئی۔ ریکارڈ ژالہ باری کے دوران ہر چیز کو برف کی تہہ نے ڈھانپ لیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھلے مقامات کے قریب آگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں