لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لیے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا

جمعرات 21 فروری 2019 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لیے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل کا موقف ہے کہ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں ۔

ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے سے شکایات کنندہ کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف شکایتوں کا ازالہ نہ ہونے سے ججز کے قانون سے بالاتر ہونے کا تعصب پیدا ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں