ملک میں لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں‘ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی

جمعہ 22 فروری 2019 21:47

ملک میں لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں‘ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پتوکی میں قومی میلہ مویشیاں اور بیفلو فیئر میں تیسرے دن کھیری اور دوندی جھوٹیوں کی خوبصورتی کے مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی محبوب سلطان، صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک، مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ، پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب رانا شہباز احمد اور سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔

خوبصورت بھنیسوں کے مقابلے میں درجنوں مویشی پال حضرات نے اپنے جانور پیش کئے۔ دودھ دینے کے مقابلے آج آخری روز منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہمانان خصوصی نے کہا کہ قومی میلہ مویشیاں اور بیفلو فیئرصوبے اور ملک میں لائیو سٹاک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کو ترقی دیکر پاکستان نہ صرف ملکی دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ امپورٹ کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کما سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں