قتل، اقدام قتل،ڈکیتی اوردہشت گردی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم غلام باری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو فائر مار کر ہلاک کر دیا

بدھ 20 مارچ 2019 22:10

Eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) قتل، اقدام قتل،ڈکیتی اوردہشت گردی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم غلام باری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو فائر مار کر ہلاک کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سی آئی عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے دفتر قلعہ گجر سنگھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے بتا یا کہ سی آئی اے سول لائنز اور سی آئی اے کینٹ کی پو لیس ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر قتل، اقدام قتل،ڈکیتی اوردہشت گردی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم غلام باری جس نے 2007 میں اپنی بیوی ، سسر اور 2 سالوں کو قتل کیا تھا کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی تو ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے ملزم کو چاروں اطراف سے گھیر لیا تو ملزم نے گرفتار ی سے بچنے کے لئے خود کو فائر مار کرموقع پر ہلاک کر لیا ،پولیس نے ملزم کی لاش کو قبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کی نعش سے پسٹل 30 بور، میگزین اور ملزم کے پسٹل سے چلنے والے بارود اور اس کے ہاتھ پر موجود گن پائوڈر کا موازنہ بذریعہPFSA کروانے کے لئے بھجوا دیااور وقوعہ سے چند قدم دور ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو ملزم کے گھر سے گذشتہ روز ڈیفنسB کے علاقہ میںدوران ڈکیتی قتل کر کے 1430 امریکن ڈالر،700 یورو اور 5 لاکھ روپے چھین لئے تھے ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے ،اس سے گمان ہوتا ہے کہ اس واردات میں بھی یہی ملزم ملوث ہے حتمی بات تفتیش مکمل ہونے کے بعد بتائی جاسکے گی۔ دیگر برآمد ہونے والی اشیاء میں موٹر سائیکل اور ملزم کے برآمد شدہ پسٹل کے خول کا موازنہ پنجا ب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرو انے کے لئے بھجوا دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں