دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 21 مارچ 2019 12:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 21200کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد15200 کیوسک اور اخراج15200 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد28500کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد21800کیوسک اور اخراج 12800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد36900 کیوسک اور اخراج 31900کیوسک،چشمہ آمد30700 کیوسک اوراخراج 28700کیوسک، تونسہ آمد33400 کیوسک اور اخراج33200 کیوسک، پنجند آمد6600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 24500کیوسک اور اخراج 20700 کیوسک، سکھر آمد20400 کیوسک اور اخراج5100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1392.47 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.004 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1122.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.863 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں