لاہور ، 6 نامعلوم لاوارث لاشوں کی ایدھی فائونڈیشن کے تعاون سے تدفین

جمعرات 21 مارچ 2019 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 6 نامعلوم لاوارث لاشوں کی ایدھی فائونڈیشن کے تعاون سے تدفین کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق دفنائی جانے والی لاشیں تھانہ راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، لٹن روڈ ، لاری اڈہ اور تھانہ مزنگ کی حدود سے ملیں ۔پولیس نے ایدھی فانڈیشن کے تعاون سے تمام لاشوںکی میانی صاحب قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں