ڈاکوؤں اورچوروں نے متعددوارداتوں میں شہریوںکولاکھوںروپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوؤںاورچوروںنے متعدد وارداتوںمیں شہریوںکولاکھوںروپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اورموبائل فون چھین لئے۔غا زی آ با د کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ظہیرنامی شخص کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہو گئے ۔

شیر ا کو ٹ میں ڈاکوئوں نے نعیم اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر2لاکھ40ہز ار روپے لوٹ لئے ۔جو ہر ٹا ئو ن میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مبشر اور اس کے اہل خانہ سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ40ہزار روپی نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے۔گڑ ھی شا ہو کے علاقے میں ڈاکوؤںنے محمو داور اس کی فیملی سے 1لاکھ70ہزار روپی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم ٹا ئو ن کی علاقی میں ڈاکوئوں نے ایک گھر سے 2لاکھ10ہزار روپی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔مسلح ڈاکولٹن روڈ کے رہائشی جواد کے گھر میں داخل ہو گئے اور 1لا کھ 70ہزار کے طلا ئی زیو رات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈیفنس بی میںڈاکو نے گن پوائنٹ پر مجیدنامی شہری سے 90ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔مصری شاہ میںڈاکواسلحے کے زور پر ظہیر سی70ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں