ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی غیر قانونی طور پر بنی منڈی مسمار

پیر 25 مارچ 2019 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر بنی منڈی کو مسمار کر دیاہے۔

(جاری ہے)

منڈی میں بنی60دکانوں کو گرا دیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران 11کنال جگہ کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔آُپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے آُپر؂یشن کی نگرانی کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں