ایل ڈی اے عملے کا جوہر ٹائون میں آپریشن ،20کنال اراضی واگزار

جمعرات 18 اپریل 2019 20:27

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے عملے نے سوک سینٹر اور بلاک بی تھری جوہر ٹاؤن میں آپریشن کر کے غیر قانونی قائم شدہ جھگیوں کو ہٹا دیا اور دیگر تجاوزات کو مسمار کردیا۔آپریشن کے دوران 20 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں