35رکنی کابینہ میں 18غیر منتخب افراد کو شامل کرلیا گیا ‘ حنا پرویز بٹ

مانگے تانگے کی حکومت کاانجام قریب پہنچ چکا ہے،الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں دوفاورڈ بلاک بن چکے ہیں، مانگے تانگے کی حکومت کاانجام قریب پہنچ چکا ہے،نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے بعد ملکی ترقی کا سفر رک گیا،عمران خان اپنے فیصلوں کی بجائے اشاروں کے سہارے حکومت چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے والی ہے۔نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومت چلانا کسی اناڑی کے بس کی بات نہیں اوران کی بات سچ ثابت ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ایک دن میں دو وزراء کے مستعفی ہونے اور چار کی وزارتیں تبدیلی کرنا عمران خان کی ناکامی ہے۔موجودہ حکومت ٹیکنو کریٹ کی کی حکومت بن چکی ہے۔35افراد کی وفاقی کابینہ میں 18غیر منتخب افراد کو شامل کرلیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) سے عبرت ناک شکست کھانے والے لوگوں کو وزیر ،مشیر اور سفیر لگایا جارہا ہے،حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں