انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علماء و مشائخ کا مؤثر عالمی اتحاد امت کی ضرورت ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس کے تمام فیصلوں اور قراردادوں کی توثیق کرتے ہیں، حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروائے ، مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کیلئے ضروری ہے، چیئرمین وفاق المدارس پاکستان

جمعہ 19 اپریل 2019 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علماء و مشائخ کا مؤثر عالمی اتحاد امت کی ضرورت ہے ، چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس کے تمام فیصلوں اور قراردادوں کی توثیق کرتے ہیں، حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروائے ، مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست کیلئے ضروری ہے کہ علماء و مشائخ سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ، سعودی عرب کی کابینہ اور دیگر اسلامی ممالک کی طرف سے پیغام اسلام کانفرنس کے فیصلوں اور قراردادوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مشترکہ قراردادوں میں کہی گئی ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور ، مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم (رحیم یار خان ) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیدار سنگھ)، قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات) ،مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا حق نواز خالد،مولانا محمد ادریس قاسمی، (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی (ساہیوال)، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان)، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا ابو بکر صابری ، (اسلام آباد)، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف (ملتان)، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا امجد محمود معاویہ (گوجرانوالہ)، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا انیس الرحمن بلوچ (گوجرہ)، مولانا عبد الرشید (حافظ آباد) مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی محمد عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا کلیم اللہ معاویہ (ننکانہ )، مولانا عزیز الرحمن معاویہ (تلہ گنگ)، مولانا عزیز اکبر قاسمی (راجن پور)، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا احمد ندیم (رحیم یار خان )، مولانا عبد المجید پتافی ، مولانا اعظم فاروقی (کراچی) اور دیگر نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، اسلامک فوبیا کے نام پر مسلمانوں پر لگائے جانے والے تمام تر الزامات کی مکمل نفی کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور انسانیت سے محبت اور احترام کا درس دیتا ہے ، رہنمائوں نے کہا کہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں امام حرم کعبہ سمیت دنیا اسلام کے اہم ممالک کے قائدین کی شرکت پاکستان کے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو خراج تحسین اور تسلیم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ سعودی عرب کی کابینہ کا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی کی صدارت میں پیغام اسلام کانفرنس کے فیصلوں کی حمایت پیغام اسلام کانفرنس کے شرکاء اور پاکستان علماء کونسل کیلئے اعزاز ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں