پنجاب فوڈ اتھارٹی کام کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار سے مطابقت لانے کا معاملہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے برطانوی ادارے ہائی فیلڈ کے سربراہ کی ملاقات، افسران کی ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے برطانوی ادارے ہائی فیلڈ کے سربراہ نے افسران کوبین الاقوامی معیار کی ٹریننگ کروانے کے حوالے سے ہیڈکوارٹر میںملاقات کی ہے۔فوڈ سیفٹی کے حوالے سے متعدد امور اور لائحہ عمل بنانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کام کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار سے مطابقت لانے کے معاملے پر کیپٹن (ر) محمد عثمان سے برطانوی ادارے ہائی فیلڈ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کے لیول 4 کی ٹریننگ اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی کو بہتر کرنے کے لیے افسران کی لیول 3 اور لیول 4 ٹریننگ کروانے کا لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی فیلڈ ادارہ برطانیہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تربیت دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں فوڈ ورکرز کو لیول 1 اور لیول 2 کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ٹریننگ سکولز میں افسران کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگز کروانے پر غور کر رہے ہیں۔فوڈ سیفٹی افسران کو لیول 3 اور لیول 4 ٹریننگ دینے سے ان کے کام میں نکھار آئے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ادارے کی مدد سے ٹریننگز کروانے سے فوڈ سیفٹی افسران بین الاقوامی قوانین سے متعارف ہو سکیں گے۔ پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے نئے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔پنجاب کو اچھی اور بہتر خوراک فراہم کرنے والا ماڈل صوبہ بنانے کے لیے جدیدقوانین سے آگاہی لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں