ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ صوبائی وزیر وزیر تحفظ

زمین پر زندگی کی بقاء کیلئے ہمیں پوری دنیا کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے تاکہ کرہ ارض پر زندگی کا حق ادا کیا جا سکے‘ماحول محمد رضوان

پیر 22 اپریل 2019 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے سوسائٹی فار کنزرویشن آف ا نوائرمنٹ اینڈ نیچر(Society for Conservation of Environment and Nature) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز (University of Veterinary and Animal Sciences)کے زیر اہتمام ورلڈ ارتھ ڈی(World Earth Day) کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زمین ہمارا گھر ہے اس کی گھر ہی کی طرح حفاظت ضروری ہے ۔ زمین پر زندگی کی بقاء کے لیے ہمیں پوری دنیا کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے تاکہ کرہ ارض پر زندگی کا حق ادا کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ہمیں سب سے زیادہ فعال اس نسل کو کرنا ہے جو خود اس عہد کی پیداوار ہے اور اس کے تقاضوں سے بخوبی واقف ہے ۔

(جاری ہے)

جدید دور کی نت نئی ایجادات نے جہاں انسانی ترقی کو یقینی بنایا ہے وہاں بہت سے ماحولیاتی مسائل نے بھی جنم لیا ہے ۔ ٹیکنالوجی کا جواب ٹیکنالوجی سے دینے کے لیے ضروری ہے کہ تحقیق کا رجحان عام کیا جائے اور عوامی آگاہی کا ذریعہ نوجوانوں کو بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے لہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیاتی آلودگی دہشتگردی کے بعد سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پاکستان موحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے دس ممالک میں شامل ہے ۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے ممکنہ تباہ کاریوں کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کارلانے کے ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے پا نی کو ضا ئع ہو نے سے بچا نے،ما حول کو آ لو دگی سے محفو ظ رکھنے کے لیئے زیا دہ سے زیا دہ پو دے اور در خت اُ گا نے جبکہ پلا سٹک بو تلو ں کی ریسا ئکلنگ کر نے اور ویسٹ مینجمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنا نے کی ضرورت و اہمیت پر بھی زور دیا۔پرو وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کہا کہ ہر یا لی کو فرو غ دینے کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے پو دے اور در خت لگا ئے گئے ہیں نیز ڈرپ ایر یگیشن سسٹم بھی نصب کیا ہے۔

اُنہو ں نے کہا کہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیئے یو نیورسٹی میں سو ڈا ڈرنک پر پا بند ی لگا کر کینٹین پر فلیورڈ دودھ فرو خت کیا جا تا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر کی سیمینار میںشرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں