اعتزاز احسن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی

منگل 23 اپریل 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکائونٹس کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ۔ ترجمان کے مطابق جعلی ٹوئٹر اکائونٹس بند کرانے اور انہیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے ڈائریکٹر رائے نصراللہ کو جمع کرائی گئی ۔

ترجمان کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے دی گئی درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ جعلی اکائونٹس مجھے بدنام کرنے کی ایک سازش ہے، میرے نام سے بنے جعلی اکائونٹس سے بیانات دے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔میرے نام سے بنائے گئے جعلی اکائونٹس بند کرائے جائیں اور انہیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں