سی ٹی ڈی نے ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

قبضے سے دستی بم ،اسلحہ اور اہم دستاویزت برآمد ،چاروں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ اور اہم دستاویزت برآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمان اور باسط علی شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ دہشت گردوں سے دستی بم اسلحہ اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں