گستاخانہ مواد میں ملوث افراد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرایاجائے،محمد اشرف آصف جلالی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مطالبہ کیا ہے گستاخانہ مواد میں ملوث افراد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عمل کرایاجائے۔ ناموس رسالت کے حساس مسئلے پر ملکی اداروں کی سستی سمجھ سے بالا تر ہے۔گستاخ بلاگرز ہوں یا توہین رسالت کرنے والے دیگر ملعون ہوں ان کی تلاشش ،گرفتاری اور سزا میں مسلسل کوتاہی برتی جا رہی ہے وزارت داخلہ ،ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ذمہ داریاں ایمانی انداز میں نبھانی چاہیں۔

المیہ یہ ہے کہ حکومت یا اداروں کی توہین کرنے والوں کو تو فورا تلاش کرلیا جاتا ہے مگر توہین رسالت کے مجرم تلاش کرنے میں مہینے اور سال لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے خود تھانہ مغلپورہ لاہور میں دو مبینہ گستاخوں کے خلاف 295cکے تحت ایف آئی آر کٹوائی تھی مگر دو سال سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود نہ تو مجرموں کو تلاش کیاجاسکا اور نہ ہی ان کی گرفتاری ہوئی۔

جتنا بڑا گستاخانہ مواد لکھنے والا مجرم ہے اتنا بڑا ہی اس کی تشہیر کرنے والا مجرم ہے۔پاکستان میں بار بار ہونے والی گستاخیوں کا راستہ حتمی طور پر روکنے کیلئے گرفتار شدگان گستاخوں کو عملی طور پر سزا دینا ضروری ہے۔نیز گستاخانہ مواد لکھنے اور شائع کرنے والوںکے پیچھے خفیہ ہاتھوں کو تلاش کرنا اور انہیں کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ایسے ہی توہین رسالت کے سفارشیوں کا بھی دائرہ تنگ کرنا چاہیے ۔یہ قطعی امر ہے جس مسلم معاشرے میں توہین رسالت کے مجرموں کو کھلی چھٹی دے دی جائیں وہاں کبھی بھی خوشحالی نہیں آسکتی اور پورے معاشرہ پر اللہ تعالی کے عذاب شدید کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں