ایران سعودی تصادم عالم اسلام کے لیے انتشار کا باعث ہوگا، پیر معصوم نقوی

امریکہ مسلمانوں کی شیعہ سنی کی بنیاد پر تقسیم سے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے،سربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی

جمعرات 23 مئی 2019 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ قا ئد ا ہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مسلمان ممالک کا باہمی انتشار اتحاد امت کی کمزوری اور اور کفار کے تقویت کا باعث بن رہا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصادم عالم اسلام کے لیے انتشار اور فرقہ واریت کا باعث ہوگا۔

مسلم عوا م کی خواہش ہے کہ امریکہ کی تقسیم ،انتشار اور تصادم کی پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے دونوں اسلامی ممالک باہمی تنازعات سفارتی سطح پر حل کریں۔ ہم سعودی عرب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ سے مددلینے کی بجائے ایران کے ساتھ صلح اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ عالمی خونخواربھیڑیا امریکہ مسلمانوں کی شیعہ سنی کی بنیاد پر تقسیم کو ہوا دے کر اپنا اسلحہ بیچنا اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرانا چاہتا ہے، تاکہ فلسطین پر ناجائز ریاستی تسلط قائم رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

امت مسلمہ کے لئے باعث شرمندگی ہے کہ سب مسلمان مل کربھی فلسطین کو آزاد نہیں کروا سکے اور باہمی تنازعات میں پھنستے جارہے ہیں ۔ایک بیان میںپیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان کو بھی صرف سعودی عرب کی طرف جھکاو رکھنے کی بجائے، دونوں کے درمیان صلح کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم واضح اعلان کریں کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں عالم اسلام متحد ہوکر مقابلہ کرے گا۔

پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کے نام پر سعودی عرب کی طرف جھکاو رکھنے کی بجائے ، ہمیںدونوں ممالک کے درمیان صلح کروانی چاہیے اور جارحیت کرنے والے کی مذمت کرنی چاہیے۔ خاص طور پر مظلوم یمنی خواتین اور بچوں پر ہونے والے سعودی اتحادی حملوں پر عالم اسلام اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماراواضح جھکاؤ سعودی عرب کی طرف ہے، اسے ختم کرکے متوازن خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہیے تاکہ کوئی مسلمان ملک تنہائی محسوس نہ کرے۔

ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ ثقافتی تجارتی تعلیمی اورمذہبی رشتے ہیں جبکہ سعودی عرب سے ہماری عقیدت آل سعود کی بادشاہت نہیں ،ایمانی مراکز مکہ و مدینہ کی وجہ سے ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کو اپنی پالیسی کودوسرے ممالک کی سلامتی اور خود مختاری کی بنیاد پر بناکر امریکہ پر انحصارختم کرنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں