زین الیون اور حق باہو الیون نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 24 مئی 2019 16:55

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) بحریہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پانچواں آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا، زین الیون اور حق باہو الیون نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ٹورنامنٹ کے پانچویں روز دو سیمی فائنل کھیلے گئے،ٹورنامنٹ کے پانچویں روز کرنل (ر) علی احسن SGM سکیورٹی اینڈ ایچ آر بحریہ ٹائون لاہور مہمان خصوصی تھے، سید فخر علی شاہ ڈائریکٹر سپورٹس بحریہ ٹائون لاہور نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا، قومی ترانے کے بعد سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی سے متعارف کروایا،پہلے سیمی فائنل مقابلے میں زین الیون نے کاظمی الیون کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، کاظمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز کے اختتام پر 29 رن کا ٹارگٹ سکور بورڈ پر سجایا جوکہ زین الیون نے بآسانی حاصل کرلیا، دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں حق باہو الیون نے ایک سخت مقابلے کے بعد سانگلہ الیون کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، سانگلہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز کے اختتام پر 50 رن سکور کئے جواب میں حق باہو الیون نے ٹارگٹ 2 گیند قبل حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں