لاہور ،لاہور کی سول عدالتوں میں تعینات 106 تعمیل کنندگان کو بیلف کے عہدوں پر ترقی

پیر 17 جون 2019 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) لاہور کی سول عدالتوں میں تعینات 106 تعمیل کنندگان کو بیلف کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ انہیں عدالتوں میں تعینات تین بیلفوں کو سنیارٹی کی بنیاد پر نائب ناظر کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ترقیوں کے احکامات سینئر سول جج لاہور وقار منصور نے جاری کئے ہیں۔ جس کی منظوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں