ایس این جی پی ایل کی گیس چوروں کیخلاف کارروائی،غیر قانونی کنکشنز اور دو بڑے نیٹ ورکس منقطع کر دئیے

منگل 18 جون 2019 02:05

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ( ایس این جی پی ایل) نے ضلع کرک میں گیس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ،غیر قانونی کنکشنز اور دو بڑے نیٹ ورکس منقطع کر دیے ،ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے ضلع کرک میں 12انچ کھڑپامنجوال گیس پائپ لائن کے علاقوںمیں گیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی گیس کنکشنزمنقطع کر دیے ،اس دوران بوگارا گائوں تحصیل تخت نصرتی میں450فٹ اور 532فٹ کے غیر قانونی نیٹ ورکس بھی منقطع کئے گئے ،علاوہ ازیں مذکورہ گائوں سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے غیر قانونی گیس کنکشنز کا الگ نیٹ ورک بھی استعمال کیا جا رہا تھاجو منقطع کر دیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق اس نیٹ ورک کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کی جا رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں