ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کے لئے سیاست کی : انصرمجید خان

شہبازشریف نے پیسے کی ہوس میں زلزلہ زدگان کی امداد کا پیسہ بھی نہیں چھوڑا،نوازشریف کی ناہل حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا،صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل

پیر 15 جولائی 2019 22:36

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے عہدہ پر جھوٹا پراپیگنڈا اور سیاست کر رہی ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جلسوں کے ذریعے اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو منفی ہتھکنڈوں کی بجائے ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہ کر ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف نے پیسے کی ہوس میں زلزلہ زدگان کی امداد کا پیسہ بھی نہیں چھوڑا۔نوازشریف کی ناہل حکومت نے ملک کو تباہ کر کے کھوکھلا کر دیا۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کے لئے سیاست کی۔انصرمجید خان نے کہا کہ شہبازشریف کرپشن کر کے جنت خریدنے کی بجائے دوزخ کما بیٹھے ہیں۔حکومت پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی قائل ہے۔عوام کے پیسے سے اپنی جیبیں بھرنا حلف سے غداری ہے۔قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ملک میں خوشحالی کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ ؁

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں