ڈی سی کا انارکلی، لکشمی،لاہور میوزیم سائٹس کا دورہ‘بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ

پانی کے نکاس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں‘صالحہ سعید

منگل 16 جولائی 2019 21:15

لاہور۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ڈی سی صالحہ سعید شہر میںہونے والی بارش کی وجہ سے خود فیلڈ میں موجود رہی اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے انارکلی، لکشمی، میوزیم سائٹس کا وزٹ کیااوراپنی نگرانی میں نکاسی آب کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کو نکالنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ افسران کو بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں‘ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر فیلڈ میں موجود رہے‘انہوں نے نے اللہ چوک، بھلہ چوک، تکہ چوک اور بی او آر روڈ کا دورہ کیااورنکاسی آب کے عمل کو چیک کیا۔

انہوں نے جوہر شادی ہال کے قریب ڈسپوزل پوائنٹ کو بھی چیک کیااور بی او آر روڈ پر بارشی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ایکسئین کو فوری پانی نکالنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اے سی سٹی فضل ربی نے میوزیم سائٹ کا دورہ کیا ‘فیلڈ میں موجود واسا ٹیم کو بھی چیک کیااور ایکسئین واسا کو فوری طور پر پانی نکالنے کی ہدایت بھی کی‘بعد ازاں اے سی سٹی فضل ربی نے انارکلی کا دورہ کیا اورنکاسی آب کے عمل کو چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ واسا اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اورپانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے لبرٹی گول چکر کا دورہ کیا‘انہوں نے نکاسی آب کے عمل کو چیک کیا‘واسا مشینری پانی نکالنے میں مصروف رہی۔ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں 2 مشینوں کو نصب کیا گیا ہے‘علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور میں بارش کے پیش نظر کلئیر ہونے والے علاقوں کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔

اب تک 22 پوائنٹس کو کلئیر کیا جا چکا ہے‘فردوس مارکیٹ میں موجود 4 انچ بارشی پانی کو کلئیر کیا جا چکا ہے‘جی پی او میں 6 انچ، نبیہا روڈ 6 انچ، کشمیر روڈ 6 انچ، کوپر روڈ 12 انچ، لٹن روڈ 12 انچ، چوک قرطبہ مزنگ میں 10 انچ کھڑے پانی کو کلئیر کروا دیا گیا ہے۔لارنس روڈ 7 انچ، حاجی کیمپ 5 انچ، اک موریہ پل 2 انچ، شیرانوالہ گیٹ 11 انچ، سلطان احمد روڈ اچھرہ 24 انچ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ 3 انچ، جنرل ہسپتال 4 انچ اور لکشمی چوک پر 8 انچ کو کلئیر کروایا گیا ہے جبکہ دو موریہ پل، چوک ناخدا، تاجپورہ، تکہ چوک جوہر ٹاؤن، شاہ جمال، اور گارڈن ٹاؤن عثمان بلاک کے علاقے بھی کلئیر ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور دیگر علاقوں کو بھی کلئیر کروانے میں مصروف ہے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں