شالیمار تھیٹر میں ’’عاشقوں پر ٹیکس ‘‘ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا شہکار کل شروع ہو گا

جمعرات 18 جولائی 2019 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) شالیمار تھیٹر میں ’’عاشقوں پر ٹیکس ‘‘ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا شہکار آج شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک بیدیا روڈلاہور پہ واقع شالیمار تھیٹر میں آج جمعہ 19جولائی سے ’’عاشقوں پر ٹیکس ‘‘سٹیج ڈرامہ پیش کیا جائیگاجس کی کاسٹ میں ندا چوہدری ،آشا چوہدری ،تابندہ علی،سنہری خان ،حامد رنگیلا،مختار چن ،ببو رانا،اسد مکھڑا ،شجر عباس ،آغا جانی اور لکی شاہ شامل ہیں،ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے،اس ڈرامہ کے حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ آج سے شالیمار تھیٹر میں منفرد اور فل کامیڈی ڈرامہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ ڈرامہ شائقین کو سابقہ ڈراموں سے بھی زیادہ پسند آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں