شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ،نیب نے شواہد کی بنیاد پرگرفتارکیا‘ ندیم افضل چن

پی پی ،(ن) لیگ ایکدوسرے کو ریلیف دیتی رہی ہیں ،موجودہ دور میں ادارے بغیر کسی مداخلت کے اپنا کام کر رہے ہیں

جمعہ 19 جولائی 2019 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں اور بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہئیں،شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی حکومت کاکوئی تعلق نہیں ،نیب نے انہیں ایل این جی کیس میں شواہد کی بنیاد پرگرفتارکیاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)دونوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات درج کرائے۔

دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو ریلیف دیتی رہی ہیں لیکن موجودہ حکومت کے دور میں احتساب کے ادارے بغیر کسی مداخلت کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حکومتوں کی آڑ میں کرپشن اور لوٹ مار کی اداروں نے ان سے ہی تحقیقات کرنی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں