خریداروں کے شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے، خواجہ خاور رشید کا مطالبہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 15:10

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) فائونڈرز گروپ کے لیڈر اور لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے ایف بی آرسے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں کے لیے خریداروں کا شناختی کارڈ نمبر لینے کی شرط ختم کی جائے کیونکہ اس سے تاجروں کے مسائل میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ خاور رشید نے کہا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرے، تاجر اپنے قومی فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ٹیکس دینا چاہتے ہیں لہذا فیصلہ سازی میںتاجروںکو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

خواجہ خاور رشید نے مطالبہ کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو قومی شناختی کارڈ کی شرط واپس لے، ٹیکس دہندگان کو عزت و احترام دیکر ہی ٹیکس نیٹ اور حکومتی آمدن میں اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں